Friday , December 15 2017
Home / دنیا / سیاسی نظریہ کی وجہ جوکاکس کا قتل

سیاسی نظریہ کی وجہ جوکاکس کا قتل

لندن، 22 جون ( سیاست ڈاٹ کام) مقتول برطانوی ممبر پارلیمنٹ کے شوہر بریڈن کاکس نے کہا ہے کہ جوکاکس کو انکے سیاسی نظریات کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے ۔ انہیں برطانیہ میں یوروپی یونین کی رکنیت کے بارے میں رائے شماری ہونے سے ایک ہفتہ قبل گولی اور چاقو سے حملہ کرکے مار ڈالا گیا تھا۔ ادھر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہرعمر کے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ برطانیہ کے یوروپی یونین میں برقرار رہنے کے حق میں ووٹ کریں۔
دولت اسلامیہ کی امداد اور شمولیت کا منصوبہ بنانے والا نوجوان گرفتار
واشنگٹن ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایف بی آئی نے ایک 18 سالہ نوجوان کو دولت اسلامیہ کو میٹیریل سپورٹ فراہم کرنے اور شمولیت اختیار کرنے کی کوشش میں گرفتار کرلیا۔ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کے مطابق اکرم مصلح کو ایف بی آئی ایجنٹس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ انڈیانا پولیس سے نیویارک جانے کے لئے بس میں سوار ہونے کی کوشش کررہا تھا اور وہاں سے اس کا ارادہ مراقش پرواز کرنے کا تھا اور اس طرح وہ مراقش سے دولت اسلامیہ کی کنٹرول والی سرحد میں داخل ہونے کا منصوبہ بنارہا تھا۔ اگر مصلح کا جرم ثابت ہوگیا تو اسے 20 سال کی سزائے قید ہوسکتی ہے اور 250,000 امریکی ڈالرس جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT