Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیاسی پارٹیوں کا آج بند

سیاسی پارٹیوں کا آج بند

جنگاؤں ۔ 21 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علاقہ تلنگانہ میں نئے ضلعوں کی تشکیل کا اعلان کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں جنگاؤں کو بھی ضلع بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیاں ملکر 22 جنوری 2016 ء کو جنگاوں بند کا اعلان کئے ہیں ۔ کانگریس صدر بچی ریڈی ، تلگودیشم صدر پی لنگیا نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر مسٹر کے سی آر بارہا اعلان کیا کہ تلنگانہ میں نئے ضلعوں کو تشکیل دیا جائیگا ایسے وقت جنگاؤں کو بھی ضلع بنائیں اس لئے کہ یہ تعلقہ قدیم نظام حکومت سے قائم ہے ۔ ریاستی حکومت فوری جنگاؤں کو ضلع کا اعلان کرے اور کہا کہ 22 جنوری کو تمام لوگ کاروبار ، اسکولس بند کر کے بند میں حصہ لیں ۔

TOPPOPULARRECENT