Wednesday , December 19 2018

سیاسی پارٹی کے دفتر میں سابق کارپوریٹر کی پٹائی

حیدرآباد ۔ 18 ؍ جنوری ( سیاست نیوز) شہر میں ایک جماعت کے دفتر پر آج عوام نے ایک سابق کارپوریٹر کی جم کر پٹائی کر دی ۔ بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں واقع اراضی کے مسئلہ میں ایک کارپوریٹر جو دودھ کے کاروبار سے مشہور ہے مراد نگر کے ساکن ایک خاندان کو مسلسل ہراساں کر رہا تھا ۔ سابق کارپوریٹر کے ظلم سے تنگ آ کر عوام جماعت کے دفتر پہنچ کر قائد مقننہ سے شکایت کی ۔ باور کیا جاتا ہے کہ سابق کارپوریٹر کی ظلم کی داستاں سن کر قائد مقننہ نے کارپوریٹر کو سبق سکھانے کا مشورہ دیا ۔ کچھ ہی دیر میں سابق کارپوریٹر جماعت کے دفتر پہنچنے پر عوام نے اس کی جم کر پٹائی کی جس کے بعدوہاں پر حالات کشیدہ ہوگئے ۔ قائد مقننہ کی موجودگی میں سابق کارپوریٹر کو زدوکوب کیا گیا ۔ کارپوریٹر کے بعض حواریوں نے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو افراد جو اپنی شکایت جماعت کے قائدین کو بتانے کے لئے پہنچے تھے ان پر حملہ کر دیا ۔جماعت کے دفتر میں موجود افراد نے اس تمام واقعہ کی اپنے موبائیل فونس سے ویڈیو گرافی اور تصویرکشی کی جس پر پارٹی کارکنوں نے تمام موبائیل فونس چھین کر تصاویر و ویوڈیو کلپبنگ حذ ف کرا دیئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT