Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / سیاسی کشیدگی : دہلی حکومت نے معتمد داخلہ کا تبادلہ کردیا

سیاسی کشیدگی : دہلی حکومت نے معتمد داخلہ کا تبادلہ کردیا

نئی دہلی ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کشیدگی میں اضافہ کرنے والے اقدام میں عام آدمی پارٹی حکومت نے آج معتمد داخلہ دھرم پال کا تبادلہ کردیا، جبکہ چند گھنٹے گزرے تھے کہ انھوں نے ایک اعلامیہ پر دستخط کرتے ہوئے جوائنٹ کمشنر دہلی پولیس ایم کے مینا کو نئے سربراہ اینٹی کرپشن برانچ کے طور پر مقرر کیا جس کا حکم لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی طرف آیا تھا

نئی دہلی ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کشیدگی میں اضافہ کرنے والے اقدام میں عام آدمی پارٹی حکومت نے آج معتمد داخلہ دھرم پال کا تبادلہ کردیا، جبکہ چند گھنٹے گزرے تھے کہ انھوں نے ایک اعلامیہ پر دستخط کرتے ہوئے جوائنٹ کمشنر دہلی پولیس ایم کے مینا کو نئے سربراہ اینٹی کرپشن برانچ کے طور پر مقرر کیا جس کا حکم لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی طرف آیا تھا۔ دہلی حکومت کے ذرائع نے کہا کہ پال کا تبادلہ کردیا گیا اور اس ضمن میں حکمنامہ منظوری کیلئے گورنر کو بھیج دیا ہے۔ جنگ نے کل چیف منسٹر اروند کجریوال کے پسندیدہ چیف ایس ایس یادو پر ترجیح دیتے ہوئے مینا کو مقرر کیا تھا۔ اس فیصلہ پر عام آدمی پارٹی حکومت نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT