سیاٹل میں آئی ٹی شعبہ کے ورکرس میں ہندوستانیوں کا تناسب 40 فیصد : رپورٹ

واشنگٹن ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک تازہ ترین میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر سیاٹل میں جہاں مائیکرو سافٹ، امیزن اور بوئنگ کے دفاتر ہیں اور جہاں زائد از 40 فیصد ملازمین جو بیرون ملک پیدا ہوئے اور کام کرنے والے انجینئرس کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ دی سیاٹل ٹائمز میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق سلیکان ویلی آئی ٹی شعبہ میں 70 فیصد بیرونی ورکرس پر انحصار کرتی ہے جبکہ پڑوسی سان فرانسسکو میں زائد از نصف تعداد بیرون ملک پیدا ہوئے ورکرس کی ہے۔ ہندوستانی ورکرس کے 40 فیصد تناسب کے بعد چین کی باری آتی ہے جہاں سے تعلق رکھنے والوں کا تناسب 13.5 فیصد ہے۔ یہی نہیں بلکہ امریکہ کے دیگر آئی ٹی شعبوں میں بھی بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے ورکرس کی قابل لحاظ تعداد ہے۔ دوسری طرف واشنگٹن۔ ارلنگٹن۔ اسکندریہ (33.8%) ، ڈلاس ۔ فورتھ ورتھ (31.4%)، بوسٹن کیمیرج (30.8%) اور سان ڈیگو ۔ کارلسبیڈ (30.5%) ۔ اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ایک مشہور روزنامہ مرکیوری نیوز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیرونی آئی ٹی ورکرس نہ ہوں تو سلیکان ویلی کا کاروبار ٹھپ پڑ جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT