Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / سیاٹل میں عنقریب ہندوستانی قونصل خانہ کا قیام

سیاٹل میں عنقریب ہندوستانی قونصل خانہ کا قیام

واشنگٹن ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شمال مغربی حصوں میں رہنے والے ہندوستانی امریکیوں کی ضروریات کی تکمیل کیلئے ہندوستان بہت جلد سیاٹل میں اپنا قونصل خانہ قائم کرے گا۔ امریکی صدر بارک اوباما سے وزیراعظم نریندر مودی کی وہائٹ ہاؤز میں ملاقات کے بعد ہندوستانی معتمدخارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ ’’ہم سیاٹل میں ایک نئے ہندوستانی قونصل خانہ کی توقع کرسکتے ہیں‘‘۔ مودی ۔ اوباما بات چیت کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں بھی اس بات کا اشارہ ملا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہیکہ ’’دونوں فرقی ایک دوسرے کے ملک میں مزید قونصل خانوں کے قیام کے عزم کے پابند ہیں۔ ہندوستان بہت جلد سیاٹل میں اپنی قونصل خانہ قائم کرے گا اور امریکہ ہندوستان میں کسی باہمی طور پر متفقہ کسی مقام پر اپنا نیا قونصل خانہ قائم کرسکتا ہے۔ واشنگٹن میں ہندوستان کے سفارتخانہ کے علاوہ نیویارک، شکاگو، ہیوسٹن اور اٹلانٹا میں قونصل خانے واقع ہیں۔ مودی اور اوباما نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط و مستحکم تعلیمی و تہذیبی تعلقات کی طرف واضح تذکرہ کرتے ہوئے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیرمقدم کیا۔ 2014-15ء کے دوران امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلبہ کی تعداد 29 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 1,33,000 رہی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT