Friday , January 19 2018
Home / دنیا / سیاٹل کے قریب ہائی اسکول میں فائرنگ : ایک شخص ہلاک چھ زخمی

سیاٹل کے قریب ہائی اسکول میں فائرنگ : ایک شخص ہلاک چھ زخمی

سیاٹل 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سیاٹل کے شمال میں ایک ہائی اسکول میں ایک بندوق بردار کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ بندوق بردار بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔ پولیس نے سیاٹل کے شمال میں ایک اسکول کو بند کردئے جانے کی اطلاع کے بعد وہاں کارروائی کی ۔ دواخانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں چھ افراد زخمی ہوئے

سیاٹل 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سیاٹل کے شمال میں ایک ہائی اسکول میں ایک بندوق بردار کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ بندوق بردار بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔ پولیس نے سیاٹل کے شمال میں ایک اسکول کو بند کردئے جانے کی اطلاع کے بعد وہاں کارروائی کی ۔ دواخانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور تین کی حالت نازک ہے ۔ پولیس نے توثیق کی کہ بندوق بردار تنہا تھا اور وہ ہلاک ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک اور شخص فائرنگ میں ہلاک ہوا ہے ۔ میری ولی اسکول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس اسکول کو ہنگامی صورتحال کی وجہ سے فی الحال بند کردیا گیا ہے اور پولیس و ہنگامی خدمات کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ اسکول نے مزید کہا کہ اس فائرنگ واقعہ کے تعلق سے مزید اطلاعات پولیس سے مل سکتی ہیں۔ مقامی ٹی وی اسٹیشنوں نے کہا کہ دو افراد کو ایک دواخانہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ منتقل کیا جارہا ہے ۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ حملہ آور خود طالب علم تھا اور مزید پتہ نہیں چل سکا ہے کہ کتنے افراد فائرنگ کی وجہ سے واقعتا زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT