Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / سیاچن سے زندہ برآمد فوجی کی حالت انتہائی تشویشناک

سیاچن سے زندہ برآمد فوجی کی حالت انتہائی تشویشناک

زندہ بچانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری ‘ وزیر اعظم و دوسروں نے عیادت کی
نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) لانس نائک ہنمتپا کوپڈ دہلی کے ایک دواخانہ میں موت و زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ کوپڈ 30 فیٹ کی گہرائی میں برف کے تودے میں دفن ہوجانے کے بعد بھی زندہ بچا تھا جب سیاچن گلیشئیر میں اس کا پوسٹ برفانی طوفان کی زد میں آگیا تھا ۔ آرمی ہاسپٹل ریسرچ اینڈ ریفریل نے بتایا کہ یہ فوجی کوما میں ہے اور اس کی حالت انتہائی نازک ہے ۔ کوپڈ کو آج سیاچن سے بذریعہ طیارہ یہاں منتل کیا گیا تھا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ‘ وزیر دفاع منوہر پریکر اور فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے دواخانہ کا دورہ کیا اور قوم سے اپیل کی کہ فوجی کی زندگی کیلئے دعا کی جائے ۔ کوپڈ کو کل 20,500 فیٹ بلندی پر کل تقریبا 150 سپاہیوں اور دو بو سونگھنے والے کتوں نے بچا لیا تھا ۔ ابتداء میں حکام نے اسے مردہ قرار دیا گیا تھا اور اسے انڈین ائر فورس کے ایک طیارہ کے ذریعہ یہاں منتقل کیا گیا ۔ میڈیکل بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ خوش بختی کی بات یہ ہے کہ اس کے جسم پر برف کے کوئی زحم نہیں ہے ۔ اس کے پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کو بچانے کیلئے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے اور وہ کوما میں ہے ۔ اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور آئندہ 24 تا 48 گھنٹے اس کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اس کے جسم کے منجمد حصوں کو گرمی پہونچانے اور جسم کے مختلف حصوں تک خون پہونچانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جب لانس نائک کے افراد خاندان کو اس میں زندگی کے آثار کی اطلاع ملی تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا ۔ کوپڈ کی شریک حیات مہادیوی نے کہا کہ یہ ہم سب کیلئے دوسرا جنم ہے ۔ مہادیوی نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ان کا خاندان صدمہ کا شکار ہوگیا تھا تاہم اس کے زندہ بچ جانے کی اطلاع پر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں واپس ہوگئیں۔ ہم سب رو رہے ہیں اور ہم سب امید چھوڑ بیٹھے تھے ۔ وہ نہیں جانتے کہ انہیں کیا کرنا چاہئے ۔ انہیںدیڑھ سال کی ایک بچی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کوپڈ کو ایک مثالی فوجی قرار دیا اور کہا اس کے جذبہ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT