Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاچن کے شہید سپاہی مشتاق احمد کوپُراثرخراج عقیدت

سیاچن کے شہید سپاہی مشتاق احمد کوپُراثرخراج عقیدت

حیدرآباد۔15فبروری ( پی ٹی آئی) برف پوش پہاڑی سیاچن میں برفانی تودے گرنے کے سبب شہید ہونے والے ہندوستانی فوجی سپاہی مشتاق احمد کو آج پُراثرخراج عقیدت ادا کیاگیا جب  آندھراپردیش کے تعلق رکھنے والے اس سپاہی کے جسد خاکی کو نئی دلی سے بیگم ایئرپورٹ پہنچایا گیا ۔ فوج اور دیگر شعبوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے مشتاق احمد کے جسد خاکی پر پھول چڑھایا۔ بعدازاں نعش کو ایک ایمبولنس کے ذریعہ ضلع کرنول میں واقع ان کے آبائی گاؤں پرناپلی منتقل کردیا گیا ۔ ایک دفاعی ترجمان نے کہاکہ مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ کل ان کی تدفین عمل میںآئے گی ۔ واضح رہے کہ 3فبروری کو جموں و کشمیر میں انتہائی بلندی پر واقع برف پوش پہاڑی سیاچن میں برف کا تودا گرنے کے سبب مشتاق احمد اور دیگر 9سپاہی زندہ دفن ہوگئے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT