Friday , September 21 2018
Home / دنیا / سیاہ فام کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کرنیوالے 8مظاہرین گرفتار

سیاہ فام کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کرنیوالے 8مظاہرین گرفتار

واشنگٹن26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )امریکی ریاست مزوری میں سینٹ لوئی کے مضافاتی علاقے برکلے میں ایک سیاہ فام شخص کی سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد جمعرات کو احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔پولیس نے 8مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ مظاہرین کے ایک گروپ نے مزوری کے شہر برکلے میں اہم شاہراہ پر مارچ کیا اور تقریباً 45 منٹ تک ٹریفک کو

واشنگٹن26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )امریکی ریاست مزوری میں سینٹ لوئی کے مضافاتی علاقے برکلے میں ایک سیاہ فام شخص کی سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد جمعرات کو احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔پولیس نے 8مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ مظاہرین کے ایک گروپ نے مزوری کے شہر برکلے میں اہم شاہراہ پر مارچ کیا اور تقریباً 45 منٹ تک ٹریفک کو معطل رکھا اور پولیس کیخلاف نعرے لگائے۔ اس کے بعد مظاہرین نے گیس اسٹیشن جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا، جاگ کر رات گزاری، دعائیہ تقریب منعقد کی اور شمعیں روشن کیں۔

TOPPOPULARRECENT