Saturday , November 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / سیب کا سرکہ وزن کم کرنے میں مددگار

سیب کا سرکہ وزن کم کرنے میں مددگار

سیب کا سرکہ جہاں ذیابیطس کے علاج میں اکسیر ہے وہیں دانت صاف کرنے کیلئے بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں وزن کم کرنے کی زبردست صلاحیت ہے۔  امریکہ میں گزشتہ 10 برس سے اس سرکے پر تحقیق کی جارہی ہیں۔ جاپانی ماہرین نے بھی انکشاف کیا تھا کہ اگر دن میں 2 مرتبہ ہلکی شدت والے سیب کے سرکے کے 2،2 چمچے پی لیے جائیں تو اس سے 12 ہفتوں میں 2 سے 3 کلوگرام وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ نئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے استحالہ (میٹابولزم) کو تبدیل کرکے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ سیب کا سرکہ خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جو لوگ ذیابیطس کے دہانے پر ہیں اگر وہ پاستہ اور پیزا کھائیں تو ان کے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جب کہ سیب کا سرکہ اس کیفیت کو قابو کرسکتا ہے جس کی وجہ ایسیٹک ایسڈ ہے۔ ان کا مشورہ ہے کہ سرکہ پینے سے قبل اس میں تھوڑا پانی ملاکر اس کی شدت کو کم کیا جائے کیونکہ خالص سرکہ معدے اور حلق کو متاثر کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT