Wednesday , December 19 2018

سیتاپھل منڈی قبرستان کے مسائل کا جائزہ

وزیر پدما راو گوڑ ، ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین کا بلدیہ عہدیداروں کے ساتھ دورہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سیتا پھل منڈی قبرستان کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کے لیے سیاسی سطح پر پہل کا آغاز ہوا ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ سیتاپھل منڈی قبرستان بہت سارے مسائل کا شکار ہے ۔ غیر مجاز قبضہ جات کے لیے بعض غیر سماجی عناصر کی نظریں اس قبرستان پر لگی ہوئی ہیں ۔ اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی تھی ۔ مسلمانوں نے سیتاپھل منڈی سکندرآباد قبرستان کی حصار بندی کے علاوہ غیر مجاز قبضہ جات سے بچانے کے لیے حالیہ دنوں میں وزراء اور ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین سے نمائندگی کی تھی جس پر ڈپٹی مئیر نے اہل سنت الجماعت قبرستان سیتاپھل منڈی چلکل گوڑہ کا وزیر آبکاری پدما راؤ اور مقامی کارپوریٹر اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ قبرستان کا دورہ کیا اور مقامی مسلمانوں سے مشاورت کرتے ہوئے مسائل کی سماعت کی اور ممکنہ حد تک قبرستان کے تحفظ کے لیے حکومت سے نمائندگی کر کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر پدما راؤ گوڑ اور بابا فصیح الدین نے قبرستان کا تفصیل سے دورہ کرتے ہوئے مسائل کا جائزہ لیا اور ناجائز قبضہ جات سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT