Tuesday , November 13 2018
Home / ہندوستان / سیتا رمن فوجیوںکیساتھ دیوالی منانے اروناچل پردیش روانہ

سیتا رمن فوجیوںکیساتھ دیوالی منانے اروناچل پردیش روانہ

نئی دہلی۔ 6 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی کا جشن منانے کے لئے منگل کو اروناچل پردیش کیلئے روانہ ہو گئیں۔مسز سیتا رمن ریاست کے بالائی ضلع وادیٔ دبانگ کی چوکیوں پر تعینات فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں بانٹیں گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسز سیتا رمن فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائیں گی اور اس علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے چلا ئے جارہے پروجیکٹوں کی پیش رفت اور دفاعی تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گی۔

وزیراعظم کی فوجیوں کے ساتھ دیوالی
نئی دہلی ۔ /6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ دیوالی تہوار چہارشنبہ کے دن فوجیوں کے ساتھ منائیں گے اور ان کے ساتھ تصویر کشی کرائیں گے ۔ انہوں نے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کو دیوالی کی مبارکباد کا پیام بھی روانہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT