Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / سیدنا خزیمہ قطب الدین سے وکیل صفائی کی جرح جاری

سیدنا خزیمہ قطب الدین سے وکیل صفائی کی جرح جاری

ممبئی /31 جولائی (ایس ایم بلال) وکیل صفائی آئی ایم چھاگلا نے آج بھی خزیمہ سے اپنی جرح جاری رکھتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ اس نے کتنی بار ’’روضہ طاہرہ‘‘ کی زیارت کی ہے؟۔ انھوں نے جواب دیا کہ میں روزانہ حاضری دیتا تھا، لیکن اب مفضل سیف الدین نے موجودہ سیدنا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کی حاضری پر امتناع عائد کردیا ہے، جس سے انھیں شدید صدمہ پہنچا۔ انھوں نے کہا کہ جب وہ روضہ طاہرہ کی زیارت کے لئے گئے تو ان پر اور ارکان خاندان پر حملہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT