Wednesday , December 12 2018

سیدہ فلک ایشین گیمس کیلئے منتخب ، بھوپال میں ٹریننگ کیمپ

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (پریس ریلیز) کراٹے اسوسی ایشن آف انڈیا کے جنرل سکریٹری بھرت شرما کے بموجب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی گولڈن گرل سیدہ فلک کو ایشین گیمس 2014ء جوکہ جنوبی کوریا میں ستمبر میں منعقد شدنی ہیں، اس کیلئے ہندوستانی ٹیم میں منعقد کیا گیا ہے جو دراصل نئی دہلی میں منعقدہ کے اے آئی نیشنل کراٹے چمپیئن شپ میں ان کے گولڈ میڈل حاصل

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (پریس ریلیز) کراٹے اسوسی ایشن آف انڈیا کے جنرل سکریٹری بھرت شرما کے بموجب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی گولڈن گرل سیدہ فلک کو ایشین گیمس 2014ء جوکہ جنوبی کوریا میں ستمبر میں منعقد شدنی ہیں، اس کیلئے ہندوستانی ٹیم میں منعقد کیا گیا ہے جو دراصل نئی دہلی میں منعقدہ کے اے آئی نیشنل کراٹے چمپیئن شپ میں ان کے گولڈ میڈل حاصل کرنے کا ثمرآور نتیجہ ہے۔ حیدرآبادی ایتھلیٹ کیلئے ان کے کیریئر کی یہ ایک بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے

کیونکہ انہیں نہ صرف ایشین گیمس میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا ہے بلکہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم میں منعقد شدنی پہلے ٹریننگ کیمپ کیلئے بھی مدعو کیا ہے جوکہ 20 اپریل تا 10 مئی منعقد ہوگا اور سیدہ فلک کو کہا گیا ہیکہ وہ 19 اپریل کو ٹریننگ کیمپ میں رپورٹ کریں تاکہ ان کی ایشین گیم میں شرکت کو یقینی بنانے کے علاوہ ٹریننگ کیمپ میں ان کی تربیت بھی ہوسکے۔ ایشین گیمس میں ہندوستانی کی نمائندگی کرنے والے کراٹے ایتھلیٹ کیلئے اس ٹریننگ کیمپ میں شرکت لازمی ہے۔

TOPPOPULARRECENT