Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / سیدہ فلک کو بھارت گوروسمان ایوارڈ

سیدہ فلک کو بھارت گوروسمان ایوارڈ

حیدرآباد۔11ڈسمبر ( راست) ورلڈ ہیومن رائٹس پروٹکشن اسوسی ایشن کی جانب سے 66واں یوم عالمی انسانی حقوق کا انعقاد عمل میں آیا اور اس تقریب میں حیدرآبادی گولڈن گرل سیدہ فلک کو ان کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی پر ’’ بھارت گورو سمان ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ۔ فلک نے حالیہ دنوں میں کوالالمپور اوپن چمپئن شپ میں سلور میڈل بھی حاصل کیا ہے ۔مانصاحب ٹینک کے بنجارہ فنکشن ہال میں منعقدہ اس تقریب میں تائیوان کے سفیر کے علاوہ محمد اسمعیل حسین ‘ رکن پارلیمنٹ سنسد رام داس اتھوالے‘ سید عبدالحسین صادق ‘ بہار کے سابق وزیر شکیل الزماں زری ‘ شمیم اے کے خان ‘ جسٹس فخر الدین ( ریٹائرڈ) کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیتیں موجود تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT