Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیدہ فلک کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے انعام

سیدہ فلک کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے انعام

حیدرآباد 17 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) یوم آزادی کے موقع پر تاریخی گولکنڈہ میں پرچم کشائی کے بعد ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کیچندرا شیکھر راو  نے اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے کئی اتھیلیٹس کو ان کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازا ہے ۔ یوم آزادی کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے اسپورٹس میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے کھلاڑیوں میں حیدرآباد کی کراٹیکاز سیدہ فلک بھی شامل رہیں جنہیں چیف منسٹر کے سی آر نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک لاکھ روپئے کا انعام حوالے کیا ۔ اس موقع پر کے سی آر نے سیدہ فلک کے مظاہروں کی ستائش کرنے کے علاوہ آئندہ ماہ جاپان میں منعقد شدنی ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں تلنگانہ کی جانب سے نمائندگی کرنے پر مبارکباد دینے کے علاوہ مذکورہ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل کی کامیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا ۔ علاوہ ازیں سیدہ فلک کو جاپان ایونٹ کے علاوہ اکٹوبر میں منعقد شدنی ملائیشیاء اوپن اور اس کے بعد یو ایس اوپن میں شرکت کیلئے ہونے والے اخراجات حکومت کی جانب سے دیئے جانے کے انتظامات کرنے کے علاوہ ان کی ٹریننگ اور دیگر مصروفیات کو بھی حکومت کی مکمل سرپرستی کے انتظامات بھی کردیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے سیدہ فلک کی حکومت سے کامیاب نمائندگی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ ریاست تلنگانہ اور خاص کر حیدرآباد سے بین الاقوامی سطح پر کراٹے کے ایونٹس میں شاندار مظاہرے کرنے والی فلک کے کارناموں اور فتوحات کی محمود علی نے حکومت سے نمائندگی کی ہے۔یوم آزادی کے موقع پر  پرچم کشائی کی تقریب میں چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کے علاوہ ریاستی اسپورٹس منسٹر کے علاوہ رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے بھی سیدہ فلک کو خصوصی طور پر مبارکباد دی ہیں۔ آئندہ ماہ جاپان میں منعقد شدنی ایونٹ کیلئے سیدہ فلک رواں ماہ 31تاریخ کو جاپان کیلئے روانہ ہوں گی اور 4 ستمبر کو ان کا مقابلہ ہوگا۔ مذکورہ ایونٹ کیلئے نیشنل کوچ الطاف عالم اور کنک راج کی سرپرستی میں ٹریننگ جاری ہے جبکہ کوئمبتور میں منعقدہ ایک طویل ٹریننگ کیمپ میں سیدہ فلک نے اسپین کے عالمی شہرت یافتہ کوچ ایٹینو اولیوا سیبا سے ٹریننگ حاصل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT