Tuesday , December 18 2018

سید تمیم کی شاندار سنچری

حیدرآباد۔ 26 نومبر ۔ ( راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب آل سینٹ ہائی اسکول کے اوپنرس سید تمیم اور اویس نے شاندار سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 415 رنز اسکور کئے اور حریف ٹیم روزری گرامر ہائی اسکول محض 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ تمیم نے 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 169 رنز اور اویس نے 27 چوکوں کی مدد سے 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

ملکھا سنگھ حیدرآباد 10K رن کو جھنڈی دکھائیں گے
حیدرآباد۔ 26 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)لیجنڈری اتھلیٹ ملکھا سنگھ جوکہ حیدرآباد 10K رن کے برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں ، وہ 30نومبر کو نیکلس روڈ کے پیوپل پلازا پر جھنڈی دکھاکر اس دوڑ کے آغاز کا اعلان کریں گے ۔ حیدرآباد 10K فاؤنڈیشن کی چیر پرسن اوما چیگورو پتی نے کہاہے کہ تقریباً 13 ہزار افراد نے پہلے ہی اس دوڑ میں شرکت کیلئے اپنا نام درج کروالیا ہے جبکہ 29 نومبر کو وہ اپنا کٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ملکھا سنگھ نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ جھنڈی دکھانے کی ذمہ داری پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT