Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سید جنید الدین کا تلنگانہ فٹبال ٹیم میں انتخاب

سید جنید الدین کا تلنگانہ فٹبال ٹیم میں انتخاب

حیدرآباد۔28 نومبر (راست) مدھیہ پردیش میں شروع ہوئے ایس جی ایف آئی اسکول گیمس فیڈریشن کے اسکول نیشنل انڈر 14 فٹبال ٹورنمنٹ کے لئے تلنگانہ کی انڈر14 فٹبال ٹیم میں حیدرآباد کے فٹبال کلب کے کھلاڑی سید جنید الدین کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ حیدرآباد گلوب فٹبال اکیڈیمی کے اس ابھرتے کھلاڑی کا تعلق فٹبال خاندان سے ہے جیسا کہ جنید کے دادا مرحوم سلیم الدین جنہیں مرشد صاحب کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ سابق قومی فٹبال کھلاڑی ہیں جنہوں نے 1968 ء میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی جبکہ ان کے والد سید سعدی علی الدین بھی قومی فٹبال کھلاڑی ہیں اور اس وقت وہ گلوب اکیڈیمی کے کوچ بھی ہیں۔ جی ایچ ایس اسکول مہدی پٹنم میں 8 ویں جماعت کے طالب علم سید جنید الدین کے تلنگانہ فٹبال ٹیم میں منتخب ہونے پر اسکول کے پرنسپل محمد بشیر الدین نے بھی انہیں مبارکباد دی جبکہ اکیڈیمی انتظامیہ نے پرنسپل سے اظہار تشکر بھی کیا کیوں کہ وہ اس ابھرتے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں رواں ٹورنمنٹ کا فائنل 2 ڈسمبر کو کھیلا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT