Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / سید صلاح الدین کے بیٹے کو این آئی اے تحویل میں دے دیا گیا

سید صلاح الدین کے بیٹے کو این آئی اے تحویل میں دے دیا گیا

نئی دہلی۔ 25 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے شدت سے مطلوب عالمی دہشت گرد سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف کو مبینہ طور پر اپنے باپ سے رقومات حاصل کرنے پر 2011ء میں درج کردہ دہشت گردی کے ایک مقدمہ کے ضمن میں 7 دن کیلئے ایس آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ این آئی اے نے یوسف کو گزشتہ روز گرفتار کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج پونم اے بامبا کے اجلاس پر پیش کیا جنہوں نے اس کی تحویل کیلئے ایس آئی اے کی درخواست کو قبول کرلیا۔جموں و کشمیر کے محکمہ زراعت میں ملازم 42 سالہ شاہد کو ہی پوچھ گچھ کیلئے گزشتہ روز این آئی اے ہیڈکوارٹرس پر طلب کیا گیا تھا اور آمد کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

جموں میں بی جے پی کا ’یوم الحاق‘
جموں ۔ 25 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی 26 اکتوبر کی خوشی منائے گی جس دن مہاراجہ ہری سنگھ نے 1947ء میں ہندوستان کے ساتھ جموں و کشمیر کے الحاق کے معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔ پارٹی نے اسے ’وجئے دیوس‘ قرار دیتے ہوئے اسی طرز پر جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے جیسے دیوالی جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT