Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / سید علی گیلانی بدستور گھر میں نظربند

سید علی گیلانی بدستور گھر میں نظربند

سری نگر22ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) حریت کانفرنس (گیلانی) چیرمین سید علی گیلانی بدستور اپنے گھر میں نظربند رکھے گئے ہیں۔ جبکہ تحریک حریت جنرل سکریٹری محمد اشرف صحرائی اور محمد اشرف لایا کو بھی گھر میں نظربند کردیا گیا ہے ۔ حریت کے مطابق پولیس نے حریت ترجمان غلام احمد گلزار کو دورانِ شب گھر سے گرفتار کرکے پولیس تھانہ بٹمالو میں بند کردیا۔ حریت کانفرنس نے حکومت کی اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے اظہار آزادی کی رائے پر پابندی عائد کرکے آزادی پسندوں کی پُرامن سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور ریاست کو عملاً ایک پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے ۔حریت کے مطابق مسٹر گیلانی کی گھر میں نظربندی کا سلسلہ 2010ء میں شروع کردیا گیا ہے اور جب سے یہ جاری ہے۔ اس نظربندی کا حکومت نے آج تک کوئی آئینی یا قانونی جواز پیش کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ہے اور حریت چیئرمین کو محض بندوق کی نوک پر روک کر رکھا گیا ہے ۔

 

کشتی پلٹنے سے تین افراد غرقاب
بلیا 22ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے بلیا ضلع کے سکندرپور علاقہ میں آج گھاگھرہ ندی میں کشتی پلٹنے سے ایک لڑکی سمیت تین افراد ڈوب گئے ۔ پولس نے ایک لاش برآمد کرلی ہے جبکہ دوکی تلاش جاری ہے ۔ پولس نے بتایا کہ للکر گاؤں کے 15 افراد کشتی میں سوارہوکر گھاگھرہ کے دیار ے میں گھاس کاٹنے جارہے تھے۔ اس درمیان ندی کے ے بیچ تیز دھارے میں کشتی میں پانی بھرنے لگا جس سے اس میں سوار لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور کشتی ندی کے بائیں طرف پلٹ گئی۔

 

 

TOPPOPULARRECENT