Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سید محمد اکبر وفاقانی سوانح و ادبی آثار کی رسم اجرائی

سید محمد اکبر وفاقانی سوانح و ادبی آثار کی رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : بابائے دکنی اردو ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور کے ساتھی اور مجلہ عثمانیہ کے اولین مدیر سید محمد اکبر وفاقانی کی حیات اور قلمی نگارشات پر مشتمل تصنیف کو شاہین فرحت نے مرتب و شائع کیا ہے ۔ جامعہ عثمانیہ کے اس عظیم سپوت اور مخدوم محی الدین کے ہم جماعت کے نگارشات کی حامل اس تصنیف کا رسم اجراء ہرہائی نس رانی اندرا دھن راج گیر جی نے 12 نومبر کی شام ہیومانٹیز آڈیٹوریم ، حیدرآباد یونیورسٹی کیمپس میں صدی تقاریب شبلی و حالی کے سلسلے میں منعقدہ سمینار میں انجام دی ۔ اس موقع پر حیدرآباد کے اہم دانشور و ادیب ڈاکٹر سید داود اشرف ، ڈاکٹر مصطفی کمال ، جناب عبدالصمد خاں ( مالک اردو ریسرچ سنٹر ) ، محترمہ آمنہ انصاری ( پرنسپل انوارالعلوم ویمنس کالج ) ، پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کے علاوہ پروفیسر غضنفر علی ( جامعہ ملیہ دہلی ) ، پروفیسر صفدر امام قادری ( پٹنہ ) ، محترمہ نازیہ بیگم جفو ( مارئشیس ) پروفیسر ارتضی کریم ( دہلی یونیورسٹی دہلی ) موجود تھے ۔ ان تمام نے مرتبہ شاہین فرحت کو مبارکباد دینے کے علاوہ اس تصنیف کو وقت کی ضرورت اور حیدرآباد کی تہذیبی تاریخ کے محفوظ کرنے کی ضامن قرار دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT