Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / سید مشتاق علی ٹروفی ‘ آندھرا کو شکست بڑودہ‘ ناک آوٹس میں داخل

سید مشتاق علی ٹروفی ‘ آندھرا کو شکست بڑودہ‘ ناک آوٹس میں داخل

ودودرہ۔9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سید مشتاق علی ٹروفی کے گروپ سی ‘ ٹی۔20لیگ میچ میں بڑودہ کے بیٹسمین نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے آندھرا پردیش کو تین وکٹس سے شکست دیتے ہوئے ناک آؤٹس میں رسائی حاصل کرلیا ۔ ٹیبل پر سرفہرست دہلی کے علاوہ بڑودہ کی ٹیم کو بھی پانچ لیگ کھیلوں میں ایک بھی شکست نہیں ہوئی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کوارٹر فائنسل میں بہ آسانی اپنا مقام بنالیا ۔ اس ٹروفی کے دیگر مقابلوں میں ہماچل پردیش نے ٹاملناڈوکو چھ وکٹس سے اور جھارکھنڈ نے سواراشٹرا کو سات وکٹس سے شکست دی ۔ مغربی بنگال کو ہریانہ کے ہاتھوں 17رن سے شکست ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT