Thursday , August 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ : یو پی اور بڑودہ کے مابین آج فائنل

سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ : یو پی اور بڑودہ کے مابین آج فائنل

ممبئی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کا فائنل مقابلہ کل یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہے جس میں اتر پردیش کا مقابلہ بڑودہ سے ہوگا اور دونوں ٹیمیں طاقتور سمجھی جاتی ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ اے اور بی میں ٹاپ کرتے ہوئے فائنل تک پہونچی ہیں۔ یہ موقف انہیں اپنے مچس میں بہتر نیٹ رن ریٹ کی اساس

ممبئی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کا فائنل مقابلہ کل یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہے جس میں اتر پردیش کا مقابلہ بڑودہ سے ہوگا اور دونوں ٹیمیں طاقتور سمجھی جاتی ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ اے اور بی میں ٹاپ کرتے ہوئے فائنل تک پہونچی ہیں۔ یہ موقف انہیں اپنے مچس میں بہتر نیٹ رن ریٹ کی اساس پر حاصل ہوا ہے ۔ اتر پردیش نے راجکوٹ میں گوا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بڑودہ نے اپنے آخری مقابلہ میں نیٹ رن ریٹ کی اسا پر کیرالا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے ۔ اتر پردیش اور بڑودہ کی دونوں ہی ٹیمیں ایک دوسرے کی ٹکر کی سمجھی جاتی ہیں۔

انہوں نے اپنے اپنے زونل مقابلے جیتے ہیں اور ناک آوٹ مرحلہ تک رسائی حاصل کی تھی ۔ بڑودہ کو قدرے سبقت حاصل رہ سکتی ہے کیونکہ اس نے اپنے زونل مرحلہ میں ان حالات میں کھیلا ہے ۔ بڑودہ کے سات میچس کی کامیابی کو کیرالا نے روکا تھا تاہم بڑودہ کی ٹیم اس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فائنل میں مقابلہ کرنا چاہتی ہے ۔ ویسٹ زون کی چمپئن ٹیم کا زیادہ تر ٹورنمنٹ کی کامیابیوں کیلئے بولرس پر انحصار رہا ہے ۔ بائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بولر لقمان میری والا ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ وہ 18 وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے دہلی کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ اسپنر کرونال پانڈیا اور میڈیم فاسٹ بولر ہردک پانڈیا نے بھی اپنی صلاحیتوں کو منوالیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT