Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سید مشتاق علی ٹی 20 لیگ :بڑودہ کے ہاتھوں ممبئی کو شکست

سید مشتاق علی ٹی 20 لیگ :بڑودہ کے ہاتھوں ممبئی کو شکست

راجکوٹ۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پہلے ہی میچ میں سن رائزرس حیدرآباد سے کھیلنے والے دیپک ہڈا اور ممبئی انڈینس کے لال کرنال پانڈیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ آئی پی ایل آکشن سے پہلے ٹورنمنٹ کافی اہم ہوچکا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نئے سیزن کے آکشن سے پہلے ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنا جلوہ دکھانا شروع کردیا ہے۔ ہندوستان کے گھریلو ’’ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ سید مشتاق علی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی شروعات ہوچکی ہے اور پہلے ہی میچ میں سن رائزرس حیدرآباد سے کھیلنے والے دیپک ہڈا اور ممبئی انڈینس کے لال کرنال پانڈیا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جس میں بروڈا نے اپنی حریف ٹیم ممبئی کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ بروڈہ نے سیزن کے آغاز میں رانجی ٹروفی گروپ لیگ مقابلے میں ممبئی کے خلاف بہتر مظاہرہ کیا تھا اور اس نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ کھیل کے سبھی فارمیٹس میں وہ بہتر ہیں۔ بروڈا کے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹسمین اُرول پٹیل (29 گیندوں میں 50 رنز) اور کپتان دیپک ہڈا (39 گیندوں میں 8 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 66 رنز)کی نصف سنچری کی بدولت 3 وکٹس پر 210 رنز کا اسکور کھڑا کردیا۔ ان کے علاوہ کرنال پانڈیا نے 3 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 26 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دھول کلکرنی (29 رنز دے کر ایک وکٹ) کو چھوڑ کر ممبئی کے بولرس نے کافی مہنگے ثابت ہوئے جس میں اوسط رفتار سے شردل ٹھاکر نے اپنے 4 اوورس میں 47 رنز دیئے۔ اس کے جواب میں ممبئی کی ٹیم 8 وکٹس پر 197 رنز بنائے جس میں سدھیش لیڈ نے51 گیندوں میں 82 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔ اتیت سیٹھ اور لقمان میری والا نے رانجی میچ میں ممبئی کے بیٹسمینوں کو مشکلات میں ڈال دیا تھا۔ یہ دونوں ایک بار پھر بروڈہ کیلئے اہم کھلاڑی ثابت ہوئے۔ اتیت نے لیڈ سمیت 31 رنز دے کر 3 وکٹس اپنے نام کرتے ہوئے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ میری والا نے 29 رنز دے کر 3 وکٹس لئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT