Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سید مشتاق علی T20 ٹورنمنٹ حیدرآباد نے ہریانہ کو ہرایا

سید مشتاق علی T20 ٹورنمنٹ حیدرآباد نے ہریانہ کو ہرایا

ناگپور ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد نے سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ کے گروپ A میں ہریانہ کے مقابل آج یہاں 35 رنز کی آسان کامیابی کے ذریعے اپنی دوسری جیت درج کرائی۔ پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے حیدرآباد کے ٹاپ چار بیٹسمنوں نے دو ہندسی اسکورز کئے جن کی مدد سے ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 173/8 کا عمدہ اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اوپنرز اے آکاش (25) اور اکشت ریڈی (43) نے حیدرآباد کو 6.3 اوورز میں 64 رنز کی تیز شروعات فراہم کی۔ بعد میں کپتان ہنوما وہاری (44 رنز، 28 گیندیں) اور تنمے اگروال (20) نے بھی ٹیم اسکور میں مفید حصہ ادا کیا۔ ٹارگٹ کے تعاقب میں ہریانہ کی اننگز میں پارٹنرشپس کا فقدان نظر آیا جیسا کہ وہ صرف 138/7 اسکور کرپائے۔ وکٹ کیپر اوپنر نتن سائنی (30) کی اچھی شروعات ہوئی مگر وہ رن آؤٹ ہوگئے۔ ہریانہ کے کپتان ویریندر سہواگ (9 رنز) نے اپنے پرستاروں کو مایوس کیا۔ وہاری (2/13) اور محمد سراج (2/23) نے حیدرآباد کیلئے دو، دو وکٹیں لئے۔

TOPPOPULARRECENT