Saturday , December 15 2018

سید مودی انٹرنیشنل ورلڈ ٹور سوپر 300 فائنل، سائنا نہوال کو شکست

لکھنؤ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سید مودی انٹرنیشنل ورلڈ ٹور سوپر سنگلز کے فائنل میں سابق چمپین سائنا نہوال کو چین کی ہان یو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کامن ویلتھ سلور میڈلسٹ ستوبیک سائراج رانکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو بھی سیکنڈ سیڈ فجرا الفیان اور محمد ریان انڈونیشیا کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سائنا نہوال نے آج کے مقابلے میں 2017ء کی ورلڈ جونیر چمپین سلور میڈلسٹ ہان کے اوپر دباؤ بنانے میں ناکام رہیں اور 34 منٹ میں 8-21 ، 18-21 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور بحیثیت رنراپ وہ 5,700 یو ایس ڈالر کی حقدار ثابت ہوئیں۔ سائنا نہوال اس سے قبل کامن ویلتھ اور ایشین گیمس میں سونے اور چاندی کے تمغے جیت چکی ہیں اور انڈونیشیا ماسٹرز اور ڈنمارک اوپن میں بھی ان کی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی۔ ہندوستانی ڈبلز میں ستویک اور چراغ نے عالمی نمبر 7 الفین اور اڈریانٹو کے ساتھ کھیلتے ہوئے 38 ویں منٹ میں 20-22،11-21 سے شکست سے دوچار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT