Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سید یعقوب علی صدر میگا ڈریم سٹی ویلفیر اسوسی ایشن منتخب

سید یعقوب علی صدر میگا ڈریم سٹی ویلفیر اسوسی ایشن منتخب

حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( راست ) : شہر کے علاقہ بالاپور میں آر سی آئی روڈ کے قریب جدید کالونی میگا ڈریم سٹی جو سیکٹر ایک ، دو اور تین پر مشتمل ہے کے مکینوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں میگا ڈریم سٹی کالونی کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور بلدیہ اور دیگر محکمہ جات سے نمائندگی کرکے کالونی کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے سعی کی جائے اور اس مقصد کیلئے تنظیم بنام میگا ڈریم سٹی ویلفیر اسوسی ایشن قائم کرنے کا فیصلہ ہوا ۔ اجلاس عام میں اسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے جس میں با اتفاق آراء جناب سید یعقوب علی کو صدر میگا ڈریم سٹی ویلفیر اسوسی ایشن منتخب کیا ۔ سرپرست اعلی سی نرسمہا ریڈی وائس چیرمین بلدیہ بڈنگ پیٹ اور سرپرست کے ایم اے منان شوکت اور محمود بیگ ، نائب صدور سید سرور علی ، نوید بیگ ، محمد مجیب الدین خاں ، جوائنٹ سکریٹری منصور احمد ، باقر اور سید اصغر علی ، سید الیاس علی خازن ، سید اعظم علی صدیقی اور عبدالرافع کاشف شریک خازن ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT