Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / سیرا لیون میں مٹی کے تودے گرنے سے 400 افراد ہلاک

سیرا لیون میں مٹی کے تودے گرنے سے 400 افراد ہلاک

فری ٹاؤن۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک سیرا لیون کی راجدھانی فری ٹاؤن کے بیرونی علاقہ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد ملبے سے 400 نعشیں نکالی گئی ہیں۔فری ٹاؤن کے میئر سیم گبسن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پیر کو مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 100 عمارتیں اس کے ملبے میں دب گئی تھیں۔ پولیس اور فوج کے جوان ملبے سے لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔بین الاقوامی ادارہ ریڈ کراس کے ترجمان ابو بکر تاراولی نے کہاکہ کم از کم 3000افراد بے گھر ہوگئے ہیں جن کیلئے مکانات ، ادویات اور خوراک کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تقریباً 600 افراد لاپتہ ہیں۔ شہر کے دو دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کی ہلاکت کی خبریں مل رہی ہیں۔واضح رہے کہ جس وقت مٹی کے تودے گرنے شروع ہوئے اس وقت بیشتر افراد سو رہے تھے ۔ یہ حادثہ پیر کی صبح راجدھانی فری ٹاؤن کے پہاڑی علاقہ میں شدید بارش کے بعد ہوا ہے ۔ اس علاقہ میں کافی تعداد میں غیرقانونی طور پر عمارتیں بنائی گئی ہیں۔ملک کے صدر ارنسٹ بائی کورما نے ٹی وی پر ملک کے نام پیغام میں اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی رسپانس سینٹر بنایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT