Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سیرتب النبیﷺ کے عنوان پر تحریری مسابقہ

سیرتب النبیﷺ کے عنوان پر تحریری مسابقہ

جگتیال /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیرۃ النبی ﷺ کے عنوان پر معلوماتی و مسابقتی تحریری امتحان میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو قابل خوش آئند بات ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء صدر جگتیال مولانا عمر علی بیگ قاسمی نے پرنس گارڈن فنکشن پلازہ جگتیال میں جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی جانب سے جگتیال سطح پر اردو

جگتیال /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیرۃ النبی ﷺ کے عنوان پر معلوماتی و مسابقتی تحریری امتحان میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو قابل خوش آئند بات ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء صدر جگتیال مولانا عمر علی بیگ قاسمی نے پرنس گارڈن فنکشن پلازہ جگتیال میں جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی جانب سے جگتیال سطح پر اردو تلگو ، انگلش میڈیم کے طلباء و طالبات میں منعقدہ سیرۃ النبی ﷺ معلوماتی و مسابقتی تحریری امتحان کے اختتام پر مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیتہ علماء کا مقصد نئی نسل کو بلا مذہب و ملت آپ ﷺ کی سیرت سے واقف کروانا ہے ۔ اس سلسلہ میں سرزمین جگتیال پر پہلی مرتبہ جمعیتہ علماء کے زیر اہتمام سیرۃ النبی ﷺ معلوماتی و مسابقتی تحریری امتحان کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جگیتال میں سیرۃ النبی کے تحریری امتحان میں طلباء و طالبات شہر کے مختلف مدارس سے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔ اس امتحان میں تقریباً 500 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ طلباء و طالبات میں جوش و خروش اور جذبہ دیکھا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے نتائج کا اعلان 31 جنوری کو روبی فنکشن ہال میں منعقدہ جلسہ میں اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے تمام مدارس کے انتظامیہ اور بالخصوص اس کے انتظامات اور تعاون پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس امتحان میں بحیثیت مبصر جمعیتہ علماء ضلعی صدر مفتی محمد یونس القاسمی اور جمعیتہ علماء کریم نگر مقامی صدر مفتی غیاث محی الدین نے شرکت کی ۔ انجمن علماء و حفاظ کے صدر مفتی محمد خلیل ، خازن سید ابرار شریف نائب صدر حافظ شکیل مفتی صدیق ، مولانا شیخ امام ، حافظ سید شمش الدین تبریز ، حافظ عمران ، عرفان ، زبیر خان ، ضیاء الدین عقیل ، مولانا شیخ خلیل اور دیگر نے انتظامات میں حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT