Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سیرت النبیؐ کے عنوان پر تحریری مقابلے

سیرت النبیؐ کے عنوان پر تحریری مقابلے

محبوب نگر ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس ایس ایس کے کے شعبہ ’’ حی علی الصلوہ ‘‘ کے زیراہتمام مسلم بچوں میں دینی و دعوتی شعور بیدار کرنے کیلئے سیرت نبویﷺ تحریری مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس مقابلے میں جماعت چہارم تا جماعت دہم کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں جس میں دو گروپ رہیں گے ۔ پہلا گروپ چہارم تا ششم ، دوسرا

محبوب نگر ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس ایس ایس کے کے شعبہ ’’ حی علی الصلوہ ‘‘ کے زیراہتمام مسلم بچوں میں دینی و دعوتی شعور بیدار کرنے کیلئے سیرت نبویﷺ تحریری مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس مقابلے میں جماعت چہارم تا جماعت دہم کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں جس میں دو گروپ رہیں گے ۔ پہلا گروپ چہارم تا ششم ، دوسرا گروپ ہفتم تا دہم رہے گا ۔ اس مقابلہ میں ارود ، تلگو ، انگلش میڈیم والے بھی حصہ لے سکتے ہیں ۔ مذکورہ دونوں گروپوں میں اول ، دوم ، سوم آنے والے طلباء و طالبات کو پُرکشش انعامات کے علاوہ ترغیبی انعامات بھی رہیں گے ۔ مقابلے میں حصہ لینے والے اردو ، تلگو ، انگلش میڈیم کے طلباء مندرجہ ذیل فون نمبرات 9866805078 یا 9052970054 یا مولانا محمد عبدالناصر مظاہری صدر دعوہ ٹیم ایس ایس ایس کے محبوب نگر سے اوقات آفس صبح 11 بجے تا شام 7 بجے تک بمقام ایس ایس ایس کے نزد مسجد کوثر روبرو نوبل ہاسپٹل نیو ٹاون محبوب نگر پر ربط پیدا کریں یا آفس سکریٹری جناب محمد مظفر اور جناب انس عبداللہ مظاہری سے ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔ نوٹ ۔ مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات یکم فبروری 2015 شام 7 بجے تک اپنا نام درج کروالیں مقابلہ 8 فبروری بروز اتوار کو ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT