Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کرنے کی تلقین

سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کرنے کی تلقین

محبوب نگر /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مشکلات اور مصائب کے پہاڑ کتنے ہی اونچے کیوں نہ ہو اگر اخلاص اور صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھا جائے تو ہمیں منزل ضرور حاصل ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار جناب شیخ سالم بن عبداللہ زبیدی نے مسجد اسمعیل محبوب نبر میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ’’ہجرت اور حکمت رسول اللہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہو

محبوب نگر /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مشکلات اور مصائب کے پہاڑ کتنے ہی اونچے کیوں نہ ہو اگر اخلاص اور صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھا جائے تو ہمیں منزل ضرور حاصل ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار جناب شیخ سالم بن عبداللہ زبیدی نے مسجد اسمعیل محبوب نبر میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ’’ہجرت اور حکمت رسول اللہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حضور ﷺ اور ان کے رفقاء پر ڈھائے گئے مصائب و آلام کا تفصیلی ذکر کیا ۔ وطن پرستی اور قوم پرستی سے بالاتر ہوکر اولین مرکز دعوت مکہ مکرمہ سے آپ ﷺ نے ہجرت کا ارادہ فرمایا اور جامع منصوبہ بندی کرتے ہوئے دشمنوں کے تمام حربوں سے بچتے ہوئے مدینہ منورہ ہجرت فرمائی ۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کریں اور مکمل طور پر سنتوں پر عمل پیرا ہوجائیں ۔ جلسہ کی نگرانی جناب امجد علی صاحب معتمد تعمیر ملت نے کی ۔ جلسہ کا آغاز جنید اسمعیل کی قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ عبدالقدیر نے سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT