Wednesday , February 21 2018
Home / مذہبی صفحہ / سیرت مصطفی ﷺ بہترین عملی نمونہ

سیرت مصطفی ﷺ بہترین عملی نمونہ

محسنِ کائنات ﷺ نے انسانوںکیلئے جو دستورِ زندگی دیا وہ صرف دستور کی حد تک نہیں بلکہ اللہ کے رسول ﷺ نے ایک ایک حکم پر عمل فرماکر، دستورِ حیات کو نافذ کرکے دکھادیا۔ حتی کہ یہ اعلان کر دیا گیا کہ جو کوئی اس دستور کا عملی نمونہ دیکھنا چاہے وہ مصطفی جانِ رحمت ﷺ کی سیرت میں دیکھ لے اور اس کی روشنی میں اپنی زندگی گزارے۔ ارشاد باری ہے ۔(ترجمہ: بے شک تمھاری رہنمائی کیلئے اللہ کے رسول (کی زندگی) میںبہترین نمونہ (مثال) ہے۔ یہ نمونہ اس کے لئے جو اللہ سے ملنے کی اور قیامت کے آنے کی امید رکھتا ہے اور کثرت سے اللہ کو یاد کرتاہے۔ (القرآن)
اس وقت دنیا جن حالات سے گزر رہی ہے اور انسانی آبادی ساری ترقیوں اور سہولتوں کے باوجود جن خطرات میں گھری ہوئی ہے، ظلم و زیادتی کی جو گرم بازاری ہے اور انسانی خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے اس کا علاج اگر کہیں مل سکتا ہے تو اسی پیغامِ محمدی کے دستور حیات میں ہے۔ ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے۔ تاریخ انسانی میںیہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں حضرت محمد ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کے ذاتی نام احمد اور محمد(ﷺ) ہیں۔ صفاتی نام بہت سے ہیں ۔ آپ نے فرمایا، میں سید الاولین والآخرین اور خاتم النبیین ہوں۔بھولی بھٹکی ہوئی انسانیت کے لئے فلاح کی راہ دکھانے والا دستورِ زندگی لے کر آپ تشریف لائے جو ہر قوم و ہر ملک کے لوگوں کے لئے نسخہِ اکسیر ہے ۔ اس دستورِ حیات میں نہ کالے وگورے کا فرق رکھا گیا نہ عربی و عجمی کا، نہ امیر و غریب کا نہ بادشاہ و فقیر کا۔ کرئہ زمین پر جہاں کہیں بھی انسانی آبادی پائی جاتی ہے یہ دستورِ حیات سب کی رہنمائی کرتا ہے۔ انعاماتِ الٰہیہ سے سب انسان نوازے گئے مگر ان کا صحیح اور بر محل استعمال کرکے خدا کا خوف تقویٰ حاصل کرنے والا انجام کار میں سب سے بہتر و افضل ہے۔

TOPPOPULARRECENT