Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیریز کے ابتدائی دو مقابلے فیصلہ کن ہوں گے: شاستری

سیریز کے ابتدائی دو مقابلے فیصلہ کن ہوں گے: شاستری

؎ممبئی،14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ونڈے سیریز میں پہلے دو میچوں کے نتائج اہم ہوں گے جو بھی ٹیم پہلے دو میچوں میں فتح حاصل کرے گی سیریز پر اس کا قبضہ ہوگا۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 17 ستمبر سے چینائیمیں کھیلے جانے والے ونڈے سے سیریز کا آغاز ہوگا۔ شاستری نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو میچ بہت اہم ثابت ہوں گے ۔ہمیں ابتدائی دونوں میچوں میں لازمی جیت حاصل کرنی ہوگی۔ یہ دو میچ ہی سیریز کا فیصلہ کریں گے ۔

سینیگال کے خلاف دوبارہ مقابلہ،افریقہ تیار
جوہانسبرگ۔14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی فٹ بال اسوسی ایشن (سافا) نے فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کا سینیگال کے خلاف دوبارہ ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کھیلنے کا فیصلہ تسلیم کر لیا۔گزشتہ برس نومبر میں جنوبی افریقہ نے سینیگال کو کوالیفائر میچ میں 2-1 گولز سے شکست دی تھی تاہم ریفری کی جانب سے جنوبی افریقہ کو غیر ضروری پنالٹی دینے کی وجہ سے ان پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔بعدازاں فیفا نے تحقیقات کے بعد گھانا کے ریفری پر تاحیات پابندی لگاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو سینیگال کے خلاف دوبارہ میچ کھیلنے کا حکم دیا۔جنوبی افریقن فٹ بال اسوسی ایشن نے فیفا کے فیصلے کے خلاف پہلے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT