Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / سیرین گیاس حملے کی تردید: حکومت شام

سیرین گیاس حملے کی تردید: حکومت شام

دمشق 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام نے گزشتہ سال اپریل میں سیرین گیاس حملہ کرنے اقوام متحدہ کا الزام مسترد کردیا اور کہاکہ حکومت نے اپنے عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے۔ اقوام متحدہ جنگی جرائم کے تحقیقاتی عہدیداروں نے چہارشنبہ کو کہا تھا کہ اُن کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اپریل میں خان شیخون پر سرکاری فوج نے کیمیائی حملہ کرتے ہوئے سیرین گیاس کا استعمال کیا جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی صنعاء کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت شام نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر واقع جنیوا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اِس دعوے کی تردید کی۔

TOPPOPULARRECENT