Friday , June 22 2018
Home / دنیا / سیسی کی حلف برداری تقریب میں امریکی وفد کی شرکت

سیسی کی حلف برداری تقریب میں امریکی وفد کی شرکت

واشنگٹن ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار کو اپنے نمائندہ کے طور پر ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے مصر کے منتخبہ صدر بعدالفتح السیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے روانہ کرے گا لیکن کابینی سطح کے وزراء اس وفد میں شامل نہیں ہوں گے۔ اس وفد کی شرکت مصر کے نومنتخبہ صدر کے ساتھ حکومت امریکہ کی خیرسگالی کی علام

واشنگٹن ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار کو اپنے نمائندہ کے طور پر ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے مصر کے منتخبہ صدر بعدالفتح السیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے روانہ کرے گا لیکن کابینی سطح کے وزراء اس وفد میں شامل نہیں ہوں گے۔ اس وفد کی شرکت مصر کے نومنتخبہ صدر کے ساتھ حکومت امریکہ کی خیرسگالی کی علامت ہوگی۔ محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان ماری ہارف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے صدر کی تقریب حلف برداری میں محکمہ خارجہ کے مشیر تھامس شینن صدر امریکہ بارک اوباما کی نمائندگی کریں گے۔ ان کے ساتھ وزیرخارجہ کے خصوصی مشیر ڈیوڈ تھارن ویل بھی وفد میں شامل ہوں گے۔ امریکہ منتخبہ صدر مصر السیسی کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون اور دفاعی شراکت داری کیلئے تیار ہے۔

TOPPOPULARRECENT