Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سیف آباد اور شاہ عنایت گنج میں کرکٹ سٹہ بازی بے نقاب

سیف آباد اور شاہ عنایت گنج میں کرکٹ سٹہ بازی بے نقاب

پولیس کے دھاوے ، چار سٹہ باز گرفتار ، 84 ہزار نقد رقم ضبط
حیدرآباد ۔ 17 مئی (سیاست نیوز) شہر میں کرکٹ پر سٹہ بازی کے ریاکٹس کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے علاقہ سیف آباد اور شاہ عنایت گنج میں دھاوے کرتے ہوئے کرکٹ پر سٹہ بازی کے دو ریاکٹس کو بے نقاب کرتے ہوئے چار سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ جاریہ آئی پی ایل سیزن میں ممبئی انڈین اور کنگس الیون کے آئی پی ایل میچ کے دوران بیگم بازار کے ساکن منوج باتھی اور رادھا شام راٹھی اپنے مکان میں سٹے کی بولی وصول کررہے تھے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ٹیم نے جنسی چوراہا بیگم بازار پر دھاوا کرتے ہوئے مذکورہ سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 76 ہزار نقد رقم برآمد کرلی۔ اسی طرح ٹاسک فورس نے بشیر باغ علاقہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ پر دھاوا کرتے ہوئے دو سٹے بازوں ونت منتری اور جی ارون کمار کو گرفتار کرلیا جو آئی پی ایل کرکٹ میچ پر بذریعہ موبائیل فون سٹے کی بولی وصول کررہے تھے۔ ٹاسک فورس نے اس دھاوے میں 84 ہزار نقد رقم، پانچ موبائیل فونس، ایک ٹی وی سیٹ اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں سیف آباد پولیس کے حوالہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT