Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / سیف آباد میں خوفناک سڑک حادثہ دو مسلم طالب علم ہلاک

سیف آباد میں خوفناک سڑک حادثہ دو مسلم طالب علم ہلاک

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو مسلم طالب علم ہلاک ہوگئے ۔ پرانے شہر کے علاقہ کالاپتھر کے ساکنان 22 سالہ ناصر بن صالم اور سید ندیم مہاراشٹرا کی ایک تیز رفتار بے قابو لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ خیرات آباد کے علاقہ ایس بی آئی لینک میں صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا ۔ سیف آباد پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ دونوں ساتھی اپنی نئی موٹر سائیکل پر واپس ہو رہے تھے کہ خوفناک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ ناصر بن صالح کالاپتھر علاقہ کے ساکن صالح بن محمد اور مسجد ندیم امجد اللہ باغ علاقہ کے ساکن عبدالقادر کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ پولیس سیف آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT