Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / سیلاب : ایم پی میں جملہ ہلاکتیں 22 ،آسام میں ایک ہلاک

سیلاب : ایم پی میں جملہ ہلاکتیں 22 ،آسام میں ایک ہلاک

بھوپال ؍ موری گاؤں ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹے کے بعد سیلاب سے متعلق حادثات میں مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس طرح بارش سے متعلق حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 22 ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے تقریباً پوری ریاست میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ موری گاؤں سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایک شخص آسام کے ضلع موری گاؤں میں سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ پانچ متاثرہ اضلاع میں صورتحال ہنوز سنگین برقرار ہے۔ تقریباً ایک لاکھ 35 ہزار افراد تباہ کن سیلاب سے متاثر ہیں۔ دریاؤں کے کنارے تعمیر شدہ سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ زمین کا کٹاؤ شدید تشویش کا باعث ہے۔ محکمہ آبی وسائل عوام کے تحفظ کیلئے 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔ 6 اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں۔ لکھیم پور ضلع میں پلوں میں شگاف پڑ گئے ہیں۔ غذائی اجناس اور اشیائے ضروریہ ضلع انتظامیہ اور راحت رسانی کیمپوں میں حکومت کی جانب سے تقسیم کی گئی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ریاست گیر سطح پر جگہ جگہ راحت رسانی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔ سیلابی پانی سے اضلاع لکھیم پور، بھورولوا ، ڈولوما اور لوہوجان بری طرح متاثر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT