Saturday , December 15 2018

سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے والے وزیراعظم برطانیہ پر مہلوکین کے ورثہ کی برہمی

لندن ۔ 28 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون کو فساد زدہ شہر یارک کے دورہ کے موقع پر مہلوکین کے ورثہ نے گھیر لیا اور ان پر چیخنے چلانے لگے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ عوامی خدمات میں تخفیف نہیں ہونی چاہئے ۔ تاہم کیمرون نے جنہوں نے کل سیلاب کو عدیم المثال قرار دیا تھا، آج حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سیلاب سے عوام کو بچانے کیلئے بہت کچھ خرچ کیا ہے اور مزید خرچ کا تیقن دیتے ہیں، انہوںنے احتجاجیوں سے کہا کہ وہ ایک بار پھر حکومت کی کارروائیوں کا جائزہ لیں جو ماضی کی بہ نسبت اس بار کہیں زیادہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT