Friday , November 24 2017
Home / دنیا / سیلاب زدہ نیوزی لینڈ میں مزید موسلادھار بارش

سیلاب زدہ نیوزی لینڈ میں مزید موسلادھار بارش

آکلینڈ ۔ 23جولائی ( سید مجیب کی رپورٹ ) نیوزی لینڈ کے سیلاب زدہ علاقوں میں انتباہ جاری کردیا گیا ہے کہ آج مزید موسلادھار بارش کا اندیشہ ہے ۔ قبل ازیں زبردست بارش اور سیلاب کی وجہ سے مقامی افراد کا ویلنگٹن سے تخلیہ کروا دیا گیا تھا اور کئی علاقے زیر آب آجانے کے بعد یہاں پر ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا تھا ۔ بعض قصبوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے ۔ نیوزی لینڈ میں گذشتہ دو دن سے موسلادھار بارش جاری ہے جس میں ایک تخمینہ کے مطابق 250ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ دریاؤں نے اپنے کنارے توڑ دیئے ہیں اور بڑی سڑکوں کے پاس زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ۔ برفباری کے حالات کی وجہ سے صفائی کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کرائسٹ چرچ اور ڈونیڈن میں ہنگامی حالات نافذ کردیئے گئے ہیں ۔ ان علاقوں کے عوام سیلاب سے شدید متاثر ہیں ‘ جنہیں صرف ضروری ہونے کی صورت میں سفر کرنے کا انتباہ دیا گیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT