Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سیلاب سے متاثرہ جموں و کشمیر کے عوام کی مدد کیلئے اپیل

سیلاب سے متاثرہ جموں و کشمیر کے عوام کی مدد کیلئے اپیل

گلبرگہ 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اسد علی انصاری صدرنشین مسلم وقف مشاورتی کمیٹی ضلع گلبرگہ کی برادران و خواتین اسلام سے جموں و کشمیر کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد اور ان کی بازآبادکاری کے لئے ہرممکنہ مالی مدد کی اپیل پر صرف چند مساجد کے ذمہ داروں نے چندہ جمع کروایا باقی تمام مساجد کے ذمہ داروں سے اُنھوں نے کہا ہے کہ

گلبرگہ 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اسد علی انصاری صدرنشین مسلم وقف مشاورتی کمیٹی ضلع گلبرگہ کی برادران و خواتین اسلام سے جموں و کشمیر کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد اور ان کی بازآبادکاری کے لئے ہرممکنہ مالی مدد کی اپیل پر صرف چند مساجد کے ذمہ داروں نے چندہ جمع کروایا باقی تمام مساجد کے ذمہ داروں سے اُنھوں نے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں ضلعی مسلم وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ کی جانب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بعجلت ممکنہ اپنے عطیات ضلع وقف مشاورتی کمیٹی، مدینہ بلڈنگ، مین روڈ گلبرگہ میں جمع کرواکر رسید حاصل کریں۔ جناب اسد علی انصاری نے یہ بھی کہا ہے کہ ضلع گلبرگہ کی تمام مساجد کی انتظامی کمیٹیاں یا مساجد کے ذمہ دار مسجد میں وصول کئے گئے کم از کم ایک جمعہ کے عطیات ضلعی وقف مشاورتی کمیٹی میں جمع کروادیں۔ جناب اسد علی انصاری نے ضلع گلبرگہ کی نوتعمیر شدہ مساجد کے بارے میں کہاکہ ان میں سے اکثر کا اوقاف میں اندراج نہیں کروایا گیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اگر مساجد کا ضلعی محکمہ اوقاف میں اندراج کروایا جاتا ہے تو اس صورت میں ان مساجد کو محکمہ اوقاف اور محکمہ اقلیتی بہبود کے علاوہ دیگر اسکیمات سے مالی استحکام حاصل ہے۔ لہذا نئی مسجد کمیٹیوں کے ذمہ داران جلد از جلد اپنی مساجد کا اوقاف میں اندراج کروائیں تو بہتر ہوگا۔ اُنھوں نے بتایا کہ جامع مسجد سنگراش واڑی (8000) ، رضا جامعمسجد 2370 ، مسجد الصادق 6500 ، مسجد نصیریہ 3500 ، مسجد مارکٹ 5500 ، مسجد اقراء 11,300/- ۔ جناب اسد علی انصاری صدرنشین مسلم وقف مشاورتی کمیٹی ضلع گلبرگہ 5000 کے چند وقف آفس میں جمع کروایا گیا ہے۔ ان مساجد کے ذمہ داران قابل تحسین ہیں لیکن شہر کی بڑی مساجد سے ابھی تک چندہ جمع نہیں کروایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT