Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیلاب متاثرین کو سائنا کا عطیہ

سیلاب متاثرین کو سائنا کا عطیہ

حیدرآباد ۔4 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے ٹاملناڈو میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے دو لاکھ روپئے کا عطیہ دیں گی ۔ سائنا کے والد ہرویر سنگھ نے پی ٹی آئی سے کہاکہ ’’چینائی میں بارش و سیلاب کے متاثرین کی امداد کے لئے سائنا دو لاکھ روپئے کا عطیہ دیں گی ۔ میں بھی چاہتا ہوں کہ عطیہ دیا جائے ‘‘ ۔ بی ڈبلیو ایف رینکنگ کے مطابق عالمی نمبر دو بیڈمنٹن کھلاڑی فی الحال بنگلور میں سرکردہ کوچ ویمل کمار سے ٹریننگ لے رہی ہیں۔ ٹاملناڈو کے مختلف اضلاع اور چینائی میں گزشتہ کئی دن سے جاری بارش سے ہولناک تباہی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT