Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / سیلاب متاثرین کی مدد ، مدراس ہائیکورٹ کی نوٹس

سیلاب متاثرین کی مدد ، مدراس ہائیکورٹ کی نوٹس

چینائی ۔ 8 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مدراس ہائیکورٹ نے آج راحت کاری اشیاء فراہم کرنے والی تنظیموں اور کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے دائر کردہ درخواست پر ریونیو سکریٹری ، کمشنر چینائی کارپریشن ، سی ایم ڈی او این ملک پروڈیوسرس لمیٹیڈ ، مینجنگ ڈائرکٹر ٹاملناڈو میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی کو نوٹس جاری کی ہے ۔ جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈوکیٹ جنرل یا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو بھی پیش ہوتے ہوئے وضاحت کا حکم دیا ۔ عدالت میں یہ شکایت بھی کی گئی کہ سیلاب میں پھنسے متاثرین کو راحت کاری اشیاء لے جانے والے امدادی کارکنوں کو بعض گوشوں سے ہراسانی کا سامنا ہے ۔ اے پی سوریہ پرکاشم ایڈوکیٹ نے یہ درخوسات دائر کی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ خاطر خواہ راحت کاری اشیاء دستیاب ہونے کے باوجود والینٹرس اسے متاثرین میں تقسیم کرنے کے موقف میں نہیں کیونکہ انھیں یہ بالکل پتہ نہیں کہ کس کی مدد کی جائے اور کس طرح کی جائے ۔ اس ضمن میں انھوں نے مائیکرو سیول ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف فراہم کرنے والی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی جو انفرادی والینٹر اور این جی او سے باہم ربط قائم کرتے ہوئے اس کام کو انجام دے ۔

TOPPOPULARRECENT