Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / سیلاب میں محصور خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا

سیلاب میں محصور خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا

چینائی ۔ 7 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 9 ماہ کی حاملہ خاتون نے جسے گزشتہ ہفتہ شہر میں دھواں دھار بارش سے متاثرہ علاقہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا تھا۔آج یہاں کے ایک ہاسپٹل میں جڑواں لڑکیوں کو جنم دیا ہے جس کے باعث آفات سماوی سے پریشان مقامی لوگوں میں قدرے مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ انڈین ایرفورس نے 28 سالہ خاتون دپتی ویلچمی کو جو کہ سیلاب کے پانی میں محصور تھی علاقہ ورما پورم سے 2 اکتوبر کو تماہرام فوجی اڈہ پر منتقل کیا تھا دو یوم بعد اس خاتون کو دروازہ کی شکایت پر بذریعہ ہیلی کاپٹر چینائی ایک ہاسپٹل منتقل کردیا تھا جہاں پر اسی نے 2 جڑواں بچیوں کو جنم دیا۔

TOPPOPULARRECENT