Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیساتھ راحت کے کاموں کی حیدرآباد کے حسین ساگر میں عملی مشقیں

سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیساتھ راحت کے کاموں کی حیدرآباد کے حسین ساگر میں عملی مشقیں

حیدرآباد 23ستمبر (یواین آئی )شہری علاقوں میں بارش سے پیداشدہ سیلاب کی صورتحال اور آفات سماوی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ راحت کے کاموں کی انجام دہی کے سلسلہ میں شہر حیدرآباد کے حسین ساگر میں دوسرے دن بھی مشقیں کی گئیں جس کو پرالائے سہائے کا نام دیا گیا ۔یہ مشقیں راحت کے کاموں کا عملی مظاہرہ تھیں ۔ان مشقوں میں فوج ، فضائیہ ، بحریہ اور این ڈی آ ر ایف کے علاوہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعہ سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالنے کی عملی مشق کی گئی۔ ان مشقوں میں ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ تقریب میں نائب وزیراعلی محمد محمود علی سمیت لفٹنٹ جنرل پی ایم ہرید نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعلی محمد محمود علی نے ان مشقوں کی کافی ستائش کی او رمشقوں کے لئے حیدرآباد کے انتخاب پر وزارت دفاع سے اظہار تشکر کیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ مشترکہ مشقیں دراصل انسانی امداد اور آفات سماوی کی ڈرل ہیں جس کا اہتمام فوج کے سدرن کمانڈ کی جانب سے تلنگانہ حکومت کے اشتراک سے کیا گیا ہے ۔اس میں سی آئی ایس ایف، غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج نے مکمل جذبہ کے ساتھ حصہ لیا۔اس کیلئے حسین ساگر میں تمثیلی ڈھانچے بھی لگائے گئے تھے ۔بحریہ کے ساتھ ساتھ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر”دھرو””می 17”اور چیتک ہیلی کاپٹرس کے ساتھ ساتھ فوج اور این ڈی آر ایف کی کشتیوں کا استعمال کیا گیا ۔کالونیوں کی چھوٹی گلیوں میں جہاں عوام پانی میں محصور ہوتے ہیں، ان کو بچانے کے لئے چھوٹی کشتیوں کا استعمال کیا گیا ۔ربر بوٹس بھی ان مشقوں میں استعمال کی گئیں۔حسین ساگر میں محصور کالونیوں کودکھانے کے لئے تمثیلی ڈھانچے بنائے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT