Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سیلفی لیتے ہوئے ایک بی ٹیک طالب علم تالاب میں ڈوب گیا

سیلفی لیتے ہوئے ایک بی ٹیک طالب علم تالاب میں ڈوب گیا

حیدرآباد ۔ 11ستمبر ( پی ٹی آئی ) بی ٹیک سال سوم کا ایک طالب علم شاہ میر پیٹ کے مجید پور علاقہ میں آج 11بجے دن ایک تالاب کے قریب سیلفی لیتے ہوئے اچانک گرپڑا اور غرقاب ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اے نوین ریڈی نے کہاکہ 20سالہ طالب علم سرینواس کرشنا ابھیشیک اپنے دوست کے ساتھ تالاب گیات ھا کہ اپنے موبائیل فون کے ذریعہ سیلفی لیتے ہوئے اتفاقی طور پرتالاب میں گرپڑا اور غرقاب ہوگیا ۔ اس کے دوستوں نے بچانے کی کوشش کی اور چیخ پکار کی آوازوں پر دیہاتی بھی وہاں پہنچ گئے ۔ تاہم اس کو نہیں بچا سکے ۔

TOPPOPULARRECENT