Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / سیلنگ معاملہ پر میٹنگ کیلئے کجریوال کی ماکن اور منوج کو دعوت

سیلنگ معاملہ پر میٹنگ کیلئے کجریوال کی ماکن اور منوج کو دعوت

نئی دہلی، 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صوبائی صدر منوج تیواری اور ریاستی کانگریس صدر اجے ماکن کومکتوب روانہ کر کے 12 مارچ کو ہونے والی آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔مسٹر کجریوال نے سیلنگ کے معاملہ پر دونوں رہنماؤں کو آج لکھے گئے مکتوبکہا کہ دہلی والوں کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ سیلنگ کے مسئلے کا حل نکالنے کے لئے سیاست سے اوپر اٹھ کر اس کا حل نکالا جائے ۔ انہوں نے دونوں رہنماؤں کو منگل 12 بجے ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا ہے ۔مسٹر کجریوال نے اپنے خط میں امید ظاہر کی ہے کہ شہری ترقیات کے وزیر رہ چکے مسٹر ماکن سے سیلنگ کے سلسلہ میں اچھے اور عملی مشورہ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ سیلنگ کی روک تھام اور سیلڈ ہونے والی دکانوں کو کھلوانے کے لئے ان کی پارٹی اور دہلی حکومت ہر ممکن اقدامات کرنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلنگ کی وجہ سے دہلی میں صورتحال انتہائی بدتر ہوچکی ہے ۔وزیر اعلی نے اس اجلاس میں شامل ہونے کے لئے عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر گوپال رائے کو بھی مدعو کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT