Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / سیلی پیئرسن سال کی بہترین آسٹریلیائی خاتون ایتھیلٹ

سیلی پیئرسن سال کی بہترین آسٹریلیائی خاتون ایتھیلٹ

سڈنی ۔14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس چمپیئن ایتھلیٹ سیلی پیئرسن کو آسٹریلیا کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ سیلی رواں سیزن میں کافی مسائل سے دوچار رہیں لیکن انہوں نے مشکلات پر قابو پاتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز میں 100 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ جیتی اور عالمی انڈور گیمز میں 60 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں سلور میڈل حاصل کیا۔مشکل حالات کے باوجود ملک کیلئے میڈلس حاصل کرنے پر انہیں سال کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

کیویٹوا فیڈکپ فائنل کیلئے چیک جمہوریائی ٹیم میں شامل
پراگ ۔14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیک جمہوریہ نے فیڈ کپ ٹینس ٹورنمنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ومبلڈن چمپیئن پیٹر کیویٹوا آئندہ ماہ 8 اور 9 تاریخ کو پراگ میں جرمنی کے خلاف فائنل کیلئے معلنہ ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ دیگر چار کھلاڑیوں میں عالمی نمبر 17 لوسی سفارروا ، کیرولینا پلسکووا ،آندریا ہلاواکوا اور لوسی ریڈیکاشامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT