Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / سیل فون و رقم سارقین تین رکنی ٹولی گرفتار

سیل فون و رقم سارقین تین رکنی ٹولی گرفتار

شمس آباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : شمس آباد آر جی آئی پولیس نے تین رکنی سارقوں کی ٹولی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو سیل فونس ضبط کرلیے ۔ تفصیلات کے بموجب شیخ عامر الیاس ابراہیم ساکن گولکنڈہ حیدرآباد عامر خاں ساکن شاہین نگر اور شیخ مجاہد ساکن گولکنڈہ تینوں کل شام بائیک پر جارہے تھے کہ پولیس چیکنگ کے دوران تینوں کو روک کر بغیر ہیلمیٹ اور ٹرپل رائیڈنگ کے کیس کے دوران تفتیش میں پتہ چلا کہ تینوں نے مل کر شمس آباد تا پہاڑی شریف روڈ پر ایک شخص کو زد و کوب کر کے پندرہ سو روپئے اور ایک سیل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے اور اس کے چند دن بعد جل پلی میں بھی ایک شخص کو زد و کوب کیا اور اس کے پاس سے پانچ سو روپئے اور سیل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے تینوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے دو سیل فونس برآمد کرلیے اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT